پولیس نے چور ویتنامی عورت کے وارنٹ گرفتاری جاری کروا لیے ـ
مبینه طور پر یه عورت اس گروھ کی سرغنه هے جو جاپان کے لوکل سٹوروں سے کاسمیٹک کی چیزیں چوری کر کے ویت نام ائیر لائین کے عملے کو استعمال کرتے تھے که ان کاسمیٹکس کو جاپان سے باهو اسمگل کیا جا سکے ـ
پچھلے دسمبر میں جاپان کسٹم نے ویتنام ائیر لائین گے ایک کو پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا
کینکه وه جاپان سے چوری کی هوئی میک اپ کی چیزیں ویت نام کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے لیے لے کر جارها تھا ـ
جاپان پولیس نے اس کیس کی تفشیش کے لیے چودھ کینوں کی پولیس پر مشتمل ایک انویسٹیگیشن کمیٹی تشکیل دی هے جس میں یاماگوچی کین سائتاماکین اور هیوگوکین کے پولیس ڈیپارٹمنٹوں سے افسر شامل هوں گے ـ
خیال کیا جاتا ہے که ٣٤ ساله ویتنامه شہری عورت هو چی مینه اس گروھ کی رنگ لیڈر ہے ـ
پولیس کو شک ہے که یه عورت چوری کے مال کی خرید فروخت میں ملوّث هے جاپان پولیس انٹر پول کے ذریعے ویتنام پولیس سے بھی رابطه کر رهی ہے که ویت نام پولیس اس کیس میں جاپان پولیس کے ساتھ تعاون کرے ـ
پولیس نے گرفتار کو پائیلٹ کوبدخ کے روز دوبارھ گرفتار لیا ہے که اس کے ساتھ ملوث دوسرے لوگوں کا بھی معلوم کیا جاسکے
٣٣ساله کو پائیلٹ دان ایکسوهوپ نے بتایا تھا وه اور اس کے ساتھی کاسمیٹکس کو ٹرانسپورٹ کر نے کا معاوضه لیتے تھے ـ