ٹوکیو حکومت ایواتی کے شہر سے ایک ہزار ٹن ملبہ اٹھانے پر رضامند

ٹوکیو: ٹوکیو کی شہری حکومت نے آفت زدہ صوبے ایواتی کے شہر میاکو سے اگلے ماہ ایک ہزار ٹن ملبہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

این ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق،  ٹوکیو صوبہ ایواتی کے ساتھ تعاون کے باضابطہ معاہدے پر جمعے کی شام کو دستخط کرے گا۔ اہلکار ٹوکیو کی فضلہ تلف کرنے والی کمپنیوں کو کہہ رہے ہیں کہ زیادہ تر لکڑی اور دھات پر مشتمل ملبہ اکتوبر میں اٹھانے میں مدد کریں۔

این ٹی وی نے کہا کہ معاہدے کا علم رکھنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں ریل کے ذریعے ٹرانسپورٹ کرنے سے پہلے ملبے کو تابکاری کے لیے جانچا جائے گا، جبکہ پہنچنے پر دوبارہ جانچ کی جائے گی۔ ٹوکیو حکومت کا کہنا ہے کہ جانچ کے تمام نتائج عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.