واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے جمعے کو کہا کہ ہٹاچی ایل جی ڈیٹا اسٹوریج انک نے اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے اور آپٹیکل ڈسک ڈرائیو کی نیلامی میں فریب اور ان کی پرائس فکس کرنے کے جرمانے میں 21.1 ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں پیش کیے گئے سنگین جرم ایک مقدمے کے مطابق ہٹاچی ایل جی ڈیٹا اسٹوریج نے ڈیل انک، ہیولٹ پیکارڈ کو اور مائیکروسافٹ کارپ کو آپٹیکل ڈسک ڈرائیوز کی فروخت میں مقابلے بازی ختم کرنے کے لیے سازش کی۔ عدالت کی طرف سے کمپنی کے جرم تسلیم کرنے کے معاہدے کی منظوری ضروری ہے۔
اکثر ذاتی کمپیوٹروں اور گیمنگ کنسولز میں لگائی جانے والی آپٹیکل ڈرائیوز ڈیٹا لکھنے اور پڑھنے کے لیے لیزر لائٹ یا برقناطیسی لہروں کا استعمال کرتی ہیں۔
آپٹیکل ڈرائیو انڈسٹری میں حکومت کی تفتیش کے بعد سامنے آنے والا یہ پہلا مقدمہ ہے۔
یہ کمپنی جاپان کی ہٹاچی لمیٹڈ اور جنوبی کوریا کی ایل جی الیکٹرونکس انک کی مشترکہ ملکیت ہے۔