ٹوکیو: ایک چھوٹی جاپانی کمپنی نے جاپان میں ایک اور بڑے زلزلے اور سونامی کے تناظر میں کشتی نوح کا ایک ننھا اور جدید ورژن تیار کیا ہے: جو کہ ایک تیرنے والاکیپسول ہے اور بڑے سے ٹینس گیند کی طرح لگتا ہے۔
جاپان کی کوسمو پاور کا کہنا ہے کہ “نوح” پناہ گاہ بہترشدہ فائبر گلاس سے بنائی گئی ہے جو صارفین کو 11 مارچ جیسی آفت سے بچا سکتا ہے، جس نے جاپان کی شمال مشرقی ساحلی پٹی کو برباد کر دیا، اور اس میں 20,000 کے قریب لوگ ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔
کمپنی کے صدر شوجی تیناکا کہتے ہیں کہ تین لاکھ ین کے کیپسول میں چار بالغ سما سکتے ہیں، اور یہ کہ یہ بہت سے کریش ٹیسٹوں میں سے زندہ سلامت رہا ہے۔ اس میں باہر دیکھنے کے لیے چھوٹی سی کھڑکی اور سانس لینے کے لیے چھت میں سوراخ ہیں۔ اسے بچوں کے لیے کھلونا گھر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔