اوساکا: شارپ کارپوریشن نے زیادہ طاقت والی ایل ای ڈی لائٹننگ ڈیوائس تیار کی ہے اور متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں انڈسٹری کی 50 واٹ ان پٹ کی کلاس میں روشنی دینے کی سب سے زیادہ کارکردگی 93.3 ایل ایم/ واٹ (لومینز/ واٹ) حاصل ہوتی ہے اور اسے ریٹیل اسٹوروں وغیرہ میں لٹکنے والے بلبوں کی جگہ روشنی دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایل ای ڈی لائٹننگ کی مقبولیت تیزی سے بڑھی ہے جس کی وجہ اس کے اعلی خواص جیسے لمبی زندگی اور کم توانائی کا استعمال ہیں۔ مستقبل میں ریٹیل اسٹوروں میں لگی ہوئی لٹکنے والی روشنیوں اور اسپاٹ لائٹس کے بارے میں توقع ہے کہ وہ زیادہ طاقت والی ایل ای ڈیز پر منتقل ہو جائیں گی۔
یہ نئی تیار کی جانے والی ڈیوائس GW5DME30MR5 ایک ایل ای ڈی چپ کا استعمال کرتی ہے جس میں روشنی دینے کی زیادہ کارکردگی کو فاسفورس کے ایک ملکیتی (جو خاص اسی کمپنی کے فارمولے کے مطابق ہے اور اسی کی ملکیت ہے) بلینڈ کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ 93.3 ایل ایم/ واٹ (لومینز/ واٹ) کی روشنی کی کارکردگی حاصل کرتی ہے، جو 50 واٹ ان پٹ کلاس میں سب سے زیادہ ہے، اس کے علاوہ اس کا کلر ٹمپریچر 3000 کیلون ہے جو زیادہ تر ریٹیل اسٹوروں میں لٹکنے والی روشنیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ اس کا کلر انڈیکس (آر اے) 83 ہے۔ یہ توانائی بچانے کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، ملکیتی پیکج ٹیکنالوجی رنگ میں زیادہ استحکام عطا کرتی ہے، جس کی وجہ سے لائٹننگ کے جوڑوں کی تیاری اور ڈیزائننگ میں اعلی معیار ممکن ہو جاتا ہے۔
اس لائن اپ میں 90 سے زیادہ کلر انڈیکس والے اعلی کارکردگی کے حامل ماڈل بھی موجود ہیں جو ایسے روشنی کے ذرائع کی ضرورت کو بھی پورا کرتے ہیں جہاں کلر انڈیکسنگ کی خصوصیات درکار ہوتی ہیں۔