چیبا: کاشیوا شہر، صوبہ چیبا، کے حکام نے منگل کو کہا کہ کوڑا کرکٹ ذخیرہ کرنے والے مراکز سے ملنے والی راکھ میں موجود تابکار سیزیم کی مقدار کو مزید رکھا اور ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا، جس کی وجہ سے فضلہ سوز بھٹیوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔
جولائی میں کاشیوا کی بلدیاتی حکومت نے دو فضلہ سوز بھٹیوں اور ایک حتمی تلفی کے مرکز میں کی گئی جانچ سے 365 سے 70800 بیکرل فی کلوگرام تابکار سیزیم کی موجودگی کا پتا لگایا تھا۔ اس وقت سے، کاشیوا آٹھ ہزار بیکرل فی کلوگرام یا زیادہ مقدار والے مادوں کی راکھ کو عارضی ذخیرہ گاہوں میں محفوظ کر رہا ہے، جو کہ وزارت ماحولیات کی ہدایات کے مطابق ہیں جو تابکار راکھ کو زمین میں دبانے سے منع کرتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تابکاری کی وجہ سے بند ہونے والا جاپان کا یہ پہلا پلانٹ ہے۔
فوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام بچ جانے والے کوڑے کو نئے اور مزید موثر پلانٹس پر جلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جن کے بارے میں انہیں امید ہے کہ وہاں تابکار راکھ کی مقدار کم پیدا ہو گی۔ کاشیوا شہر کی حکومت اضافی اخراجات اٹھانے کی وجہ سے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی سے زرتلافی کا مطالبہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
1 comment for “تابکار راکھ نے کاشیوا کی فضلہ سوز بھٹیوں کو بند ہونے پر مجبور کر دیا”