ٹوکیو: ٹوکیو میٹرو نے منگل کو کہا کہ پیر کو ٹوکیو کی ایک سب وے ٹرین کو ہنگامی طور پر روکے جانے کا نتیجہ ایک آدمی کی ٹانگ میں باورچی خانے کی چھری لگنے کی صورت میں نکلا۔
توزائی لائن کی سب وے ٹرین ساڑھے آٹھ بجے صبح اوتیماچی اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی جب ڈرائیور کو ہنگامی طور پر گاڑی روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ٹرین کی اچانک حرکت کی وجہ سے ایک شیف کے ہاتھ میں پکڑا ہوا باورچی خانے کا چاقو کاغذ کے لفافے سے نکل کر قریبی مسافر کی ٹانگ میں گھس گیا۔ اس آدمی کے بارے میں بتایا گیا کہ اس وجہ سے اسے چھوٹا سا زخم آیا ہے۔
این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چاقو پلاسٹک کے غلاف میں لپٹا ہوا تھا لیکن کسی ڈبے وغیرہ میں بند کر کے لے جایا نہیں جا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ چاقو کے مالک کے مطابق اس نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا اس آدمی پر ناگہانی ضرر رسانی کا الزام لگایا جائے یا نہیں۔
1 comment for “ہنگامی اسٹاپ کے بعد سب وے کا مسافر باورچی خانے کی چھری سے زخمی”