ساپورو: مختلف رہائشیوں اور عوام کی طرف سے ریچھ دیکھنے کی مسلسل اطلاعات کے بعد ساپورو الرٹ کی کیفیت میں ہے۔ پولیس نے جمعے کو کہا کہ صرف جمعرات کے دن انہوں نے دو وارڈوں میں واقع ہسپتال کے گراؤنڈز، اسکول اور پارک میں بھورا ریچھ دیکھنے کی آٹھ اطلاعات وصول کی ہیں۔
این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ساپورو کے چُو وارڈ میں بھورا ریچھ دیکھا گیا ہے۔ قریباً تین گھنٹے بعد ایک عام آدمی نے اس جگہ سے تین کلومیٹر دور ایک رہائشی علاقے میں ریچھ دیکھنے کی اطلاع دی۔ نِشی وارڈ میں بھی ریچھ دیکھے جانے کی کئی ایک اطلاعات ملیں، جس سے اطلاعات کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی۔
این ٹی وی کے مطابق، اگست کے اواخر سے، ساپورو میں ریچھ دیکھے جانے کی 23 اطلاعات مل چکی ہیں
شہر کے حکام اور پولیس والے اس وقت مقامی شکار کلبوں کے ساتھ اس علاقے کا گشت کر رہے ہیں۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر چُو اور نِشی وارڈ میں چار پارک بند کر دئیے گئے ہیں۔
جمعے کو حکام نے دونوں وارڈوں میں واقع پارکوں میں پنجرے رکھے جن میں شہد تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیکھے جانے کی اطلاعات شہر کے مرکز کے قریب تھی، اور اگرچہ ابھی تک کوئی واقعہ رپورٹ نہیں کیا گیا، تاہم وہ اس جانور یا جانوروں کی رہائشی علاقے کے اتنے قریب موجودگی کے بارے میں فکرمند ہیں۔
اسکولوں پر زور دیا گیا ہے کہ بچے جب باہر ہوں تو ہر وقت ان کی نگرانی کی جائے۔
1 comment for “ساپورو میں ریچھ دیکھے جانے کی اطلاعات”