واشنگٹن: امریکہ نے شمالی جاپان میں مارچ کے زلزلے و سونامی سے متاثر ہونے والے ایٹمی بجلی گھر کے اطراف میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری نصیحت میں نرمی کر دی ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جمعے کو امریکی شہریوں کو نصیحت جاری کی کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے اطراف میں 20 کلومیٹر کے علاقے سے آگے جانے سے گریز کریں، جو کہ جاپان کے 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے کی پاپندی سے مطابقت رکھتی ہے۔
امریکہ کی اس سے پچھلی 19 جولائی کو جاری کی جانے والی سفری نصیحت کم از کم 80 کلومیٹر دور رہنے کے بارے میں تھی۔ تازہ ترین اعلان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی جو علاقے میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے رہ رہے ہیں، مقامی حکام سے تابکاری کی مقدار کی جانچ کروانے کے لیے رابطہ کریں۔
دسیوں ہزار لوگوں کو پلانٹ کے گرد نوگو زون میں موجود اپنے گھروں، کاروباروں اور فارموں سے بے دخل ہونا پڑا تھا۔ یہ ایٹمی بحران چرنوبل کے بعد تابکاری کے اخراج کا بدترین واقع تھا۔