این ایچ کے، کے صدر کا وعدہ کہ “کوہاکو اوتا گاسن” کے لیے یاکوزا سے تعلقات رکھنے والے فنکاروں کے خلاف کاروائی ہو گی

ٹوکیو: این ایچ کے، کے صدر ماسایوکی ماتسوموتو نے واشگاف الفاظ میں اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے کہ منظم جرائم کی تنظیموں سے رابطے رکھنے والے فنکاروں کو  اس سال کے نیویارک میں ہونے والے “کوہاکو اوتا گاسن” (ریڈ اینڈ وائٹ سانگ کانٹیسٹ) میں حصہ لینے سے ہر ممکن طور پر روکا جائے گا۔

ہر سال 31 دسمبر کو منعقد ہونے والا “کوہاکو اوتا گاسن” سال کے بہترین گلوکاروں کو سرخ اور سفید کی دو ٹیموں میں تقسیم کر دیتا ہے۔ سرخ ٹیم تمام تر خواتین فنکاروں (یا جن گروپوں کی گلوکارائیں خواتین ہوں) پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ سفید ٹیم مردوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ گالا عرصہ دراز سے پورے جاپان میں گھرانوں میں پسند کیا جاتا ہے اور اس کے سخت قوانین ہیں جو منظم جرائم کے گینگز سے کسی بھی قسم کے تعلقات سے روکتے ہیں۔

ماتسوموتو، جو سینٹرل جاپان ریلوے کو، کے سابقہ وائس چئیرمین ہیں، پچھلے سال این ایچ کے، کے چئیرمین بنے۔ سانکےئی شمبن کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے جرائم پیشہ گروہوں سے فنکاروں کے ممکنہ تعلقات کے خلاف سخت رویے کا عندیہ دیا۔ “یہ ہمیشہ سے شو کا اصول رہا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران احتیاط برتی جائے۔ یہ ظاہرنہیں ہو پاتا کہ ہم منظم جرائم سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو سامنے آنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں،” انہوں نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال قوانین معمول سے زیادہ سختی کے ساتھ نافذ کیے جائیں گے، نیز فنکاروں کے بیک گراؤنڈ کے بارے میں بھی “تحقیقات” کی جائیں گی تاکہ کسی قسم کے روابط کا نہ ہونا یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب تفریح اور کھیلوں کی دنیا کی کئی ایک شخصیات، بشمول مقبول عام ٹی وی شخصیت شنسوکو شیمادا، جرائم پیشہ گروہوں سے اپنے روابط منکشف ہونے پر اسکینڈلز کی زد میں آگئے۔

“اگر جرائم پیشہ گروہوں سے کسی بھی قسم کے تعلقات کا ثبوت ملا تو ہم پرفارم کرنے کے دعوت نامے منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔” ماتسوموتو نے سانکےئی کو بتایا۔

“کوہاکو اوتا گاسن” 31 دسمبر کو رات سوا سات سے پونے بارہ تک این ایچ کے پر نشر کیا جائے گا۔

1 comment for “این ایچ کے، کے صدر کا وعدہ کہ “کوہاکو اوتا گاسن” کے لیے یاکوزا سے تعلقات رکھنے والے فنکاروں کے خلاف کاروائی ہو گی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.