=(اپنا آکشن نیوز) یکے بعد دیگرے دو اموات کی خبر نے ناگویا کی فضا کو سوگوار کردیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ایشین کونسل کے صدر اور سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان، جناب علی عمران صاحب کے والد کچھ روز علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جاملی۔ جناب علی عمران صاحب پہلے ھی پاکستان روانہ ہوچکے تھی۔ دوسری جانب مسجد المصطفٰے ناگویا کے پیش امام جناب حافظ عبدالمصطفٰے اور انکے چھوٹے بھائی اور معروف سماجی کارکن جناب اسد مصطفٰے کی والدہ کئی ماہ کی علالت کے بعد اس دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔ خبر ملتے ہی جناب عبدالمصطفٰے صاحب فوراً پاکستان روانہ ہوگئی۔
مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد المصطفٰے ناگویا میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کا انتظام کیا گیا۔جس میں جاپان بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے نائب صدر جناب عثمان علی بخاری، آئی چی کن کے صدر جناب اعجاز بھنڈر، سیکرٹری جنرل جناب شفقت منیر وڑائچ، منہاج القرآن ناگویا کے صدر جناب اعجاز کیانی صاحب، سینئر نائب صدر جناب خالد علی، نائب صدر جناب راجہ ظہور، سیکرٹری فائینانس جناب نعیم کیانی، جناب محمد طارق، جناب حافظ سعد،سیکرٹری اطلاعات جناب آصف محمود قریشی، معروف تاجر جناب نوید احمد، جناب شاھد بٹ، جناب کاشف بٹ، جناب زاھد بٹ اور دیگر شامل تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایشین کونسل کے صدر جناب علی عمران کے والد محترم
اور امامِ مسجد المصطفے ناگویا جناب حافظ عبدالمصطفے صاحب اور معروف تاجر اور سماجی کارکن جناب اسد مصطفے کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے انتقال کرگئی۔
مسجد المصطفے ناگویا میں ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعاءِ مغفرت کا خصوصی اہتمام۔ جاپان بھر سے سینکڑوں لوگوں کی شرکت۔