ٹوکیو: ہٹاچی ڈیٹا سسٹمز کارپوریشن، جو ہٹاچی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، نے کہا ہے کہ وہ شودن ڈیٹا سسٹمز کو خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو کہ جنوبی افریقہ اور صحرائے صحارا کے ذیل میں واقع افریقی ممالک میں ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کا بڑا فراہم کنندہ ہے۔ یہ خریداری جنوبی افریقہ کے مسابقتی کمیشن اور دوسرے متعلقہ افریقی ممالک، جہاں ہٹاچی اور شودن کاروبار کرتے ہیں، کے مسابقتی نگران اداروں کی منظوری سے مشروط ہے۔
ہٹاچی ڈیٹا سسٹمز نے شودن کے ساتھ شراکت کے 11 کامیاب سالوں کے دوران فائدہ اٹھایا ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ شودن کی نمو نے اسے اس قابل بنایا کہ وہ جنوبی افریقہ کی تیزی سے نمو پذیر انٹرپرائز ڈیٹا اسٹوریج مارکیٹ پر قبضہ جما سکے۔
شودن جس کا ہیڈ کوارٹر جوہانسبرگ میں ہے، نے اپنی ذیلی کمپنیاں برطانیہ، نائجیریا، گھانا، کینیا، یوگنڈا اور تنزانیہ میں بھی قائم کی ہیں جو صحرائے صحارا کے ذیل میں واقع افریقی ممالک میں کاروبار بڑھانے کی اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔ ہٹاچی ڈیٹا سسٹمز کی جانب سے خریداری کی پیشکش پورے افریقہ میں کمپنی کی نمو کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
عالمی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعدادوشمار کے مطابق 2011 سے 2015 کے دوران 10 میں سے 7 تیز ترین ترقی کرنے والی معیشتیں افریقہ میں واقع ہوں گی۔ شودن کی شمولیت سے ہٹاچی ڈیٹا سسٹمز اس قابل ہو جائے گا کہ لاگت میں کمی، کاروبار کرنے کے نئے طریقوں، خدمات کے معیار میں بہتری، اور نئی ایپلی کیشن اور ٹیکنالوجیاں تیزی سے اور بہتر انداز میں لاگو کرنے کے بہتر طریقے مہیا کر کے پورے علاقے میں موجود اپنے گاہکوں کی بڑھتی تعداد کو بہتر خدمات فراہم کر سکے۔