ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ہفتے کو شمالی کوریا میں قید جاپانی شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور وعدہ کیا کہ وہ انہیں جاپان واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے دورے سے اس معاملے میں قابل ذکر پیش رفت ہو تو وہ شمالی کوریا کا دورہ کرنے کو بھی تیار ہیں۔
ہفتے کو ہونے والی ملاقات نودا کی طرف سے پچھلے ماہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے دوسری ملاقات ہے۔
این ایچ کے نے رپورٹ دی کہ نودا نے گھنٹہ بھر طویل ملاقات کے دوران اہل خانہ کو بتایا کہ انہوں نے دوسرے ممالک سے کہا ہے کہ معاملہ سلجھانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ پچھلے ماہ صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات میں اٹھایا تھا۔
گرفتار شدہ متاثرین کے گروہ کے ترجمان شیگو ازوکا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا پر مزید دباؤ ڈالے۔
شمالی کوریا نے اس معاملے پر تین سال پہلے یہ کہتے ہوئے مذاکرات ختم کر دئیے تھے کہ کوئی گرفتار شدہ جاپانی شہری زندہ نہیں بچا۔
ریلی میں ایک ممتاز گرفتار شدہ میگومی یوکوتا کے والدین، جس کے بارے میں پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ اس نے 1994 میں خودکشی کر لی تھی، کے علاوہ دوسرے اہل خانہ بھی شامل تھے۔
ازوکا نے کہا کہ گرفتار شدگان کے اعزایکے بعد دیگرے جاپانی وزیر اعظم بدلنے کی وجہ سے اس معاملے پر مایوس ہو گئے ہیں۔