دو جھگڑالو پولیس والے ازاکایا کی کارکن کو تنگ کرنے پر گرفتار

ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ صوبہ کوشیگاما  کے 21 سال کی عمر کے دو جھگڑالو پولیس والوں کو ایک 16 سالہ کارکن کو مبینہ طور پر ازاکایا (جاپانی پب) میں جنسی طور پر حراساں کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

این ٹی وی کے مطابق دونوں آدمیوں نے کارکن کو خواتین کے واش روم میں دھکیلا جبکہ وہ 7 بجے شام باہر آ رہی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کے گریبان پر ہاتھ ڈالا۔ این ٹی وی کے مطابق یہ دونوں آدمی فوکوکا کے علاقے میں تربیت کے لیے تھے۔

پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ خاتون شہر کے ہاکاتا وارڈ میں جزوقتی ملازمت کرتی تھی جبکہ اسی علاقے میں ایک ٹیکنیکل کالج میں بھی پڑھتی تھی۔

پب جہاں یہ واقعہ ہوا، میں اکیلے فرد کے لیے دو الگ الگ واش روم تھے۔ این ٹی وی کے مطابق خاتون کارکن پانچ منٹ بعد پولیس والوں کے حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہی اور اس نے اپنے باس کو خبر کی۔

اطلاعات کے مطابق دونوں آدمیوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو قبول کر لیا ہے۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر بری طرح پی رہے تھے اور یہ کہ خاتون پر ان کا حملہ لمحاتی جوش کا نتیجہ تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.