سیتاگایا کی تابکاری ممکنہ طور پر خالی مکان تلے دبی بوتلوں کی وجہ سے آئی

ٹوکیو: سیتاگایا وارڈ کے اہلکاروں نے جمعرات کی رات کہا کہ سیتاگایا کے ایک خالی مکان کے فرش تلے دبی بوتلوں میں تابکاری کی بہت زیادہ مقدار کا سراغ لگایا گیا ہے اور یہ کہ بدھ کو قریبی گلی میں تابکاری کا سراغ لگنے کی ممکنہ وجہ بھی یہی ہے۔

محققین نے تسوروماکی میں 3.35 مائیکروسیورٹس فی گھنٹہ کے درجے سے زیادہ کی تابکاری کا سراغ لگایا، جو پہلے رپورٹ کیے جانے والے درجوں سے بہت زیادہ تھی۔ ابتدائی طور پر اہلکاروں نے سوچا کہ یہ تابکاری شاید تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے آائی ہو جو 220 کلومیٹر دور واقع ہے۔

یہ مکان اس گلی کے قریب ہی ہے جہاں تابکاری کا سراغ ملا تھا۔

این ایچ کے کے مطابق اہلکاروں کا خیال ہے کہ تابکاری ایٹمی بجلی گھر نہیں بلکہ بوتلوں کے ابھی تک نامعلوم اجزا سے خارج ہوئی۔

سیتاگایا کے مئیر نوبوتو ہوساکا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ وارڈ کے عملے نے مالک کی اجازت حاصل کی اور تابکاری کا درجہ ماپنے کے لیے گھر کے اندر گئے۔ تلاش کے دوران فرش کے نیچے ایک باکس میں بند چار بوتلوں کا سراغ ملا۔ بوتلوں میں تابکاری کا درجہ 30 مائیکروسیورٹس فی گھنٹہ سے بھی بڑھ گیا تھا۔

ہوساکا نے کہا کہ وزارت سائنس کے ماہرین پوری رات اس جگہ پر کام کرتے رہے ہیں تاکہ تابکاری کی وجہ کا پتا لگایا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.