فوکوشیما کے چاولوں کو تابکاری ٹیسٹوں کے بعد سب ٹھیک ہے کا سگنل مل گیا

ٹوکیو: فوکوشیما کی صوبائی حکومت نے جمعرات کو کہا کہ صوبے میں کاٹی جانے والی چاول کی تمام نئی فصل نے تابکار مادوں کی جانچ کے ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں اور پورے ملک میں فروخت کے لیے تیار ہے۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے کے علاوہ صوبے کی 48 بلدیاؤں میں 1700 مقامات سے کاٹے گئے چاولوں میں تابکاری کی مقدار حکومت کی مقرر کردہ حد 500 بیکرل فی کلوگرام سے کم تھی۔

سب سے زیادہ مقدار 470 بیکرل فی کلوگرام تھی جو نیہوماتسو میں پائی گئی۔ این ایچ کے نے بتایا کہ صوبائی حکومت تحقیقی مقاصد کے لیے یہ چاول خرید لے گی۔ اس کے علاوہ کسی اور جگہ تابکاری کی مقدار 110 بیکرل فی کلوگرام سے زیادہ نہیں پائی گئی۔

اگست میں مرکزی حکومت کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے 17 صوبوں میں چاولوں کو کاٹنے سے پہلے اور بعد میں تابکار سیزیم کے لیے جانچا گیا تھا۔ مقامی حکومتوں نے چاول کے کھیتوں سے پانی اکٹھا کر کے اس کا تجزیہ کیا کہ کہیں یہ تابکار سیزیم سے آلودہ تو نہیں۔

فوکوشیما کے گورنر یوہےئی ساتو نے کہا کہ انہوں نے جانچ کے نتائج پر اطمینان کا سانس لیا تاہم انہوں نے مزید کہا کہ بڑا چیلنج پورے ملک میں صارفین کو یہ یقین دلانا تھا کہ فوکوشیما کا چاول محفوظ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.