کاناگاوا: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اسے کاناگاوا صوبے کے شہر ہیراتسوکا میں مزید انسانی اعضا ملے ہیں۔
ٹی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق، نامعلوم مرد کی دونوں ٹانگیں اور دوسرے اعضا بدھ کو کو شہری حدود کے اندر دو مختلف مقامات سے ملے، اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اسی جسم کے اعضا ہیں جس کا کٹا ہوا سر اتوار کو دریافت ہوا تھا۔
ٹی بی ایس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ طبی افسر نے سینے اور دھڑ کا پوسٹ مارٹم کیا اور تصدیق کی کہ آدمی ایک سے دو ماہ پہلے مرا تھا۔
پوسٹ مارٹم نے مرنے کی وجہ پر کوئی روشنی نہیں ڈالی۔ پولیس نے کہا ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
جسمانی اعضا نیلے رنگ کے پلاسٹک میں لپٹے ہوئے تھے اور کاغذی لفافوں میں بند تھے۔ سینے کا پنجر، کولہے اور گھٹنوں کے نیچے کے حصے الگ لفافوں میں ملے اور تفتیش کاروں نے خون سے بھرا ایک اخبار قریب ہی پڑا ہوا پایا۔
ٹی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مزید کہا کہ ایک آدمی نے شہر کے ایک پارک کے گراؤنڈ میں الگ الگ طو رپر انسانی گوشت لگنے والے کچھ ٹکڑے دریافت کیے جبکہ ایک گھریلو چھری زمین میں گڑی ہوئی پائی۔