کانسائی ائیرپورٹ پر ہوائی ائیر لائنز کا طیارہ مال بردار طیارہ اترتے وقت رن وے پر آ گیا

ہونولولو: ہوائی ائیر لائنز نے جمعرات کو کہا کہ وہ جاپانی حکام کے ساتھ مل کر تفتیش کر رہی ہے کہ اوساکا کے نزدیک اس کی ایک پرواز اور مال بردار طیارے میں ممکنہ تصادم کی صورت حال کیسے پیدا ہوئی۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کو کانسائی ائیرپورٹ پر رونما ہوا۔

ہوائی ائیرلائنز کے ترجمان کیونی واگنر نے کہا کہ پرواز نمبر 450 اڑان بھرنے کے لیے ٹیکسی وے سے ٹھیک اس وقت رن وے پر داخل ہوئی جب آل نیپون ائیرویز کا ایک مال بردار طیارہ اترنے کے لیے ائیرپورٹ کی طرف آ رہا تھا۔ مال بردار طیارے نے اترنا ملتوی کر دیا اور ایک مزید چکر لگا کر پیچھے چلا گیا تاکہ پھر سے اتر سکے۔

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی طرف سے انتظار کرنے کی ہدایات کے باوجود آگے بڑھنا جاری رکھا۔ وزارت نے اس واقعے کو “سنجیدہ” قرار دیا۔

واگنر نے کہا کہ ائیر لائن نے ابھی تک ریکارڈنگز نہیں سنیں اور یہ کہ فی الوقت نتائج پر چھلانگ لگانا قبل از وقت ہو گا۔

ہوائی ائیر لائن نے پچھلے سال نومبر سے جاپان کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔ ملوث ہونے والا طیارہ ہونولولو کا بوئنگ 767 تھا جس میں 196 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ اے این اے کے مال بردار طیارے پر دو لوگ سوار تھے۔

وزارت کے مطابق دونوں طیاروں میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی طیارے کو نقصان پہنچا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.