حکومت تمباکو ٹیکس بڑھانے کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئی

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے اس سلسلے میں ڈالے جانے والے دباؤ کے بعد تمباکو پر ٹیکس بڑھانے کے منصوبے کو موخر کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔

پچھلے ماہ حکومت نے کہا تھا کہ تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ مجموعی طور پر ٹیکس بڑھانے کا منصوبے کا حصہ ہو گا جس کا مقصد توہوکو ریجن میں تعمیر نو کی کوششوں کے لیے فنڈز مہیا کرنا ہے۔ اس تجویز کے مطابق اگلے سال اس وقت سے ایک سگریٹ پر ٹیکس 2 ین فی سگریٹ بڑھا دیا جانا تھا جبکہ اس نے یہ سفارش بھی کی تھی کہ حکومت جاپان ٹوبیکو میں اپنا حصہ فروخت کر دے۔

تاہم، فوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اس تجویز نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کیا۔

جمعرات کی رات ڈی پی جے کے پالیسی معاملات کے چیف سیجی مائیہارا نے اعلان کیا کہ تجویز کردہ تمباکو ٹیکس میں اضافہ موخر کر دیا جائے گا چونکہ یہ تجویز “اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مناسب مشورے یا بات چیت کے بنا تیار کی گئی تھی۔ ہم انہیں فیصلہ کرنے کے عمل کا حصہ بنانا پسند کریں گے،” فوجی ٹی وی نے مائیہارا کے حوالے سے بتایا۔

کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پیچھے ہٹنے کا یہ اقدام اس بات کا شاخسانہ ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن ایوان بالا کو کنٹرول کرتی ہے۔ کوئی بھی بل پاس کرنے کے لیے، ڈی پی جے کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت درکار ہے، جس کے حلقہ انتخاب میں تمباکو اگانے والے شامل ہیں، اور دوسری بڑی اپوزیشن جماعت نیو کومیتو بھی تمباکو ٹیکس میں اضافے کی مخالفت کرتی ہے۔

کابینہ کے وزرا اور ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداران پچھلے ماہ اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ اکتوبر 2012 سے تمباکو ٹیکس، جنوری 2013 سے انکم ٹیکس اور جون 2014 سے رہائشی ٹیکس بڑھا دیا جائے۔ تمباکو ٹیکس کے اضافے کے ساتھ ٹیکس محصولات میں 2.2 ٹریلین ین اضافے کی توقع تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.