توشیبا کی طرف سے گاڑیوں میں استعمال کے لیے تصویر شناس پروسیسرز کی تیاری

ٹوکیو: توشیبا کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں میں استعمال کے لیے تصویر شناس پروسیسرز وسکونتی (TMPV7500) کا اجرا کرے گا۔ توشیبا اس سیریز کے نمونوں کی شپنگ نومبر جبکہ بڑے پیمانے پر پیداوار ستمبر، 2012 سے شروع کرے گا۔

وسکونتی (TMPV7500) سیریز کے گاڑیوں میں استعمال کے قابل تصویر شناس پروسیسرز کیمرے پر مشتمل دیکھنے کے نظام کے ذریعے لین، گاڑیاں، پیدل چلنے والوں، ٹریفک کے اشارے اور اس طرح کی دوسری چیزیں پہچان سکتے ہیں۔

TMPV7506XBG میں توشیبا کے اپنے تصویر شناس اسراع گر شامل ہیں جو انسانوں کی پہچان کے لیے مناسب ہیں اور دن کے اوقات میں پیدل چلنے والوں کی شناخت کے ساتھ ساتھ رات کو بھی انہیں پہچاننے کے قابل ہیں۔ رنگین کیمروں کو سپورٹ کرنے والے یہ نئے پروسیسر نہ صرف متعلقہ چیز کی آواز بلکہ رنگ بھی پہچان سکتے ہیں جو انہیں ٹریفک سگنل اور نشانات پہچاننے کے قابل بناتا ہے۔ چونکہ یہ بیک وقت کیمروں کے چار سیٹوں کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں، اس لیے TMPV7506XBG طائرانہ نگاہ والے پارکنگ مددگار نظام میں استعمال کیے جانے کے قابل بھی ہے، جو چار کیمروں سے کھینچی گئی تصاویر کے ڈیٹا کو ملا کر اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.