جاپان اگلے مہینے ٹی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرے گا

ٹوکیو: اعلی جاپانی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اگلے ماہ ہوائی میں ہونے والے ایک اہم اقتصادی اجلاس کے ذریعے امریکہ کی سربراہی میں پیسفک میں قائم ہونے والے فری ٹریڈ زون میں شمولیت کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے کہا کہ حکمران جماعت نے 12 اور 13 نومبر کو ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون، یا اپیک کی ہونولولو میں ہونے والی میٹنگ میں قائم کی جانے والی ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ میں شامل ہونے کے لیے تفصیلی بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹوکیو نے 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کی وجہ سے یہ فیصلہ موخر کر دیا تھا۔

جاپانی کسانوں نے اس خوف کی وجہ سے شمولیت کی سخت مخالفت کی ہے کہ خوراک کی درآمدات ان کو برباد کر دیں گی۔

امریکہ، آسٹریلیا، ویتنام اور پیرو ٹی پی پی بلاک میں شامل ہونے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں جو چلی، نیوزلی لینڈ، برونائی اور سنگاپور کو بھی قریب لا رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.