ٹوکیو: آئندہ جمعے کو جاری کی جانے والی مغربی شہروں کی تازہ ترین گائیڈ کے مطابق جاپان نے میکلین اسٹار والے ریستورانوں کی تعداد میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جاپان اب 29 ریستورانوں کا مرکز ہے جو اعلی ترین تھری اسٹار ریٹنگ کے حامل ہیں، جبکہ فرانس میں یہ تعداد 25 ہے۔
میکلین نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ میکلین کی کیوتو، اوساکا اور کوبے کے لیے تازہ ترین گائیڈ سابقہ دار الحکومت نارا کو بھی شامل کر رہی ہے اور جاپانی و انگریزی ہر دو زبانوں میں دستیاب ہو گی۔
15 ریستوران تھری اسٹار کا اعزاز حاصل کر رہے ہیں، اور اس امتیاز کا مطلب ہے کہ “طعام و پکانے کا غیرمعمولی انتظام جو ایک خصوصی سفر کا حقدار ہے”۔ 296 اسٹار والے ریستورانوں میں سے سات کیوتو، پانچ اوساکا، دو کوبے اور ایک نارا میں واقع ہے۔
پرانا شاہی دارالحکومت کیوتو تازہ ترین گائیڈ میں ٹو اسٹار کی ریٹنگ والے 59 ریستورانوں میں سے 29 کا حامل ہے، اور 222 ون اسٹار میں سے 70 کا گھر ہے۔
ٹوکیو کھانا پکانے کے بہترین انتظام کے سلسلے میں دنیا کے دار الحکومت کے رتبے پر فائز ہے جس میں پیرس کے دس کے مقابلے میں 14 تھری اسٹار ریستوران ہیں، جن کا ذکر پچھلی گائیڈ میں موجود ہے۔
“جاپان ایک منفرد ملک ہے جس کے بہت سے شہروں میں کھانا پکانے کا بہترین انتظام و انصرام موجود ہے،” میکلین ٹوکیوکے صدر برنارڈ ڈیلمس نے کہا۔
“یہی وجہ ہے کہ میکلین گائیڈ کی جاپان میں آمد کی پانچویں سالگرہ منانے کے باوجود ہم اپنے قارئین کو بتانے کے لیے نئے اسٹارز کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔”
بیان کے مطابق، پوری دنیا میں تھری اسٹار ریستورانوں کی تعداد اب 101 پر کھڑی ہے جس میں نیویارک گائیڈ کے 2012 ایڈیشن کی تعداد بھی شامل ہے۔