ٹوکیو؛ دائت کا ایک غیر معمولی اجلاس جمعرات کو شروع ہوا جس میں بنیادی کام آفت زدہ توہوکو ریجن کی تعمیر نو کے لیے تیسرے ضمنی بجٹ کی تیاری ہے۔ 51 دنوں پر مشتمل یہ اجلاس 9 دسمبر کو ختم ہو گا۔
وزیر اعظم یوشیکو نودا نے کہا کہ وہ 28 اکتوبر کو بجٹ بل کا مسودہ دائت میں پیش کرنے کی امید رکھتے ہیں اور انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ اس پر جلد از جلد عمل درآمد ممکن بنائیں۔
ایجنڈے پر موجود دوسری چیزوں میں جاپان کو ٹرانس پیسفک آزاد تجارت کے فریم ورک کے مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں، سابقہ ڈی پی جے سربراہ اچیرو اوزاوا کو دائت کے سامنے طلب کر کے سیاسی چندے کے اسکینڈل پر اس کا بیان حلفی لینے کا معاملہ اور ین کی بڑھتی قدر سے نمٹنے کے معاملات شامل ہیں۔
بادشاہ جمعے کی سہ پہر دائت کی رسمی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔