اشینوماکی: فرانسیسی وزیر اعظم فرانکوئس فیلون نے ہفتے کو سونامی کے قہر کا شکار جاپانی بندرگاہ اشینوماکی کا دورہ کیا اور کہا کہ آفت نے “گہرے زخم چھوڑے ہیں جنہیں بھرنے میں طویل وقت لگے گا”۔
شہر کے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار مکینوں میں سے کوئی چار ہزار 11 مارچ کے ریکارڈ زلزلے و سونامی میں ہلاک ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے پورے شمال مشرقی جاپان میں بیس ہزار لوگ ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔
اس مصیبت کے سات ماہ گزر جانے کے بعد بھی کبھی زندگی سے ہمکتی یہ بندرگاہ تباہ کا نمونہ بنی ہوئی ہے، جہاں کئی کئی میٹر اونچے ٹنوں ملبے کے ڈھیر جگہ جگہ پڑے ہوئے ہیں۔ سینکڑوں کھنڈر ہوئی تباہ کاریں ابھی تک صاف نہیں کی گئیں۔
“یہ ویرانی کا منظر ہے، اور ذہن کو لگنے والا فوری جھٹکا بھی لیکن پھر ہم سوچتے ہیں کہ ہم اس کی تعمیر نو کرنے جا رہے ہیں اور چیزیں پھر سے معمول پر آجائیں گی،” فیلون نے کہا، جنہوں نے رضاکاروں سے ملاقات کی جن میں نوجوان فرانسیسی بھی شامل ہیں جو تعمیر نو کے کام میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
“لیکن یہ یہاں برسوں رہے گا، یہ ویرانی کا منظر خود سونامی کی تصاویر سے کسی بھی طرح کم سفاک نہیں ہے۔”
مقامی حکام کا اندازہ ہے کہ 9.0 شدت کے زلزلے سے پیدا ہونے والی 15 میٹر اونچی سونامی لہروں سے تباہ ہونے والے اشینوماکی کی تعمیر نو میں پانچ برس لگ جائیں گے۔
“میں جاپان میں اس لیے آیا تاکہ جی 20 (کی فرانس کی میٹنگ) کے بارے میں بات کی جا سکے، جو دنیا کی اقتصادیات کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے،” فیلون نے ہفتے کو خصوصی طیارے کے ذریعے سیندائی پہنچنے پر کہا جو اشینوماکی کے قریب بڑا شہر ہے۔
“لیکن میں نے سوچا کہ یہاں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک کے قلب میں آئے بغیر جاپان آنا ممکن نہیں ہے۔”
“ہم سب ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والے تصاویر دیکھ کر سکتے میں آ گئے تھے،” فیلون نے مزید کہا کہ “ضرورت پڑنے پر اخلاقی، تکنیکی اور مادی امداد کی فراہمی میں تسلسل” بہت ضروری ہے۔
“جاپان کی صنعتی پیداوار قریباً سونامی سے قبل کے درجے پر واپس آ گئی ہے، جو اس معیشت کے تحرک کی عکاس ہے،” فیلون نے کہا۔ “لیکن زخم موجود ہیں جو بھرنے میں طویل وقت لیں گے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں۔”
فیلون نے کہا کہ انہوں نے جاپان میں ہونے والے واقعات میں “غیرمعمولی دلچسپی” لی تھی کیونکہ ان کے بھائیوں میں سے ایک، جو جاز پیانوئسٹ ہے، ایک جاپانی موسیقار سے بیاہا ہوا ہے۔
ان کا بھائی ٹوکیو میں فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ایک کنسرٹ میں دوسرے موسیقاروں کے ساتھ فن کا مظاہرہ کرے گا۔
فیلون نے فرانسیسی سفارت کار کی رہائش گاہ پر فرانسیسی رہائشیوں سے ملاقات کے بعد رات ٹوکیو میں گزاری۔
اتوار کو وہ جاپان چھوڑنے سے پہلے وزیر اعظم یوشیکو نودا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے اپنے جنوبی کورین ہم منصب کم ہانگ سک سے جمعے کو ملاقات کی۔