ٹوکیو: امریکی سیکرٹری دفاع لیون پینٹا نے منگل کی سہ پہر سے جاپانی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی جہاں توقع کی جارہی ہے کہ وہ جاپانی رہنماؤں کو بتایا گے کہ انہیں اوکی ناوا کے متنازع اڈے کی متنقلی کے مسئلے پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
پینٹاگون کے سربراہ ایشیائی اتحادیوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم یوشیکو نودا، وزیر خارجہ کوچیرو گیمبا اور وزیر دفاع یاسوؤ اچیکاوا سے ملیں گے، جبکہ اس دوران انہوں نے بار بار امریکہ کو پیسفک کی طاقت کے طور پر برقرار رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
پینٹا نے ملاقاتوں سے قبل رپورٹروں سے کہا کہ وہ جاپانی اہلکاروں پر زور دیں گے کہ وہ فوتینما اڈے کی منتقلی کے بارے میں قدم آگے بڑھائیں۔ واشنگٹن اور ٹوکیو کے مابین طویل المدتی معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق فوتینما اڈے کو 2014 تک گنجان شہری آبادی والے علاقے سے ناگو کے ساحلی علاقے میں منتقل کیا جانا تھا۔ اس منصوبے کے مطابق آٹھ ہزار امریکی ملازمین گوام منتقل کر دئیے جائیں گے۔
لیکن اس منتقلی پر مقامی اعتراضات اور ایک سابقہ وزیر اعظم کی طرف سے پالیسی میں الٹ پلٹ نے منصوبے کو روک دیا ہے جس سے پرانے فوجی اتحادیوں کے تعلقات میں سردمہری آ گئی ہے۔
“میں انہیں یہ واضح کر دوں گا کہ ہم فوتینما اور اوکی ناوا کے سلسلے میں جاپان کے ساتھ اپنے وعدے کی حمایت جاری رکھیں گے،” پینٹا نے رپورٹرز کو بتایا۔ “اور میری منزل یہ ہو گی کہ ان اقدامات کو یقینی بناؤں جو اس وعدے کی تکمیل کی طرف لے جائیں۔ یہ امریکہ اور جاپان دونوں کے لیے ضروری ہے کہ آگے بڑھیں اور یقینی بنائیں کہ معاہدہ، اور معاہدے کے اجزا، پر عمل کیا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات جس پر گفتگو کی انہیں خواہش ہے، وہ یہ ہے کہ جاپانی سائیڈ کو رواں سال کے آخر تک اس سلسلے میں کتنی پیش رفت کی توقع ہے۔
“میرے خیال میں یہ بہت اہم ہے کہ جاپان فوتینما کے معاملے میں واضح پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھے، اور فضائی اڈے کے اضافی حصے یا فضائی اڈے کی تعمیر کے لیے درکار اجازتیں حاصل کرے تاکہ انہیں وجود میں لانا ممکن ہو سکے”۔