جاپان کا یورپ پر قرضوں کا معاہدہ مکمل کرنے پر زور

ٹوکیو: جاپانی وزیر خزانہ جون ازومی نے منگل کو کہا کہ یورپ قرضوں کا بحران حل کرنے کے قریب ہے اور انہوں نے براعظم کے رہنماؤں کو ترغیب دی کہ عالمی معیشت کی بہتری کے لیے اس معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دیں۔

“یورپی معاملہ حتمی مرحلے میں ہے۔ توجہ اس چیز پر ہے کہ آیا (یورپ) ایسا معاہدہ تشکیل دے سکتا ہے جس سے دنیا کو سکھ کا سانس لینے کا موقع ملے،” ازومی نے رپورٹروں کو بتایا۔ “ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسے مضبوطی سے مکمل کریں۔”

یورپی یونین کے رہنماؤں اور آئی ایم ایف کے چیف کرسٹائن لیگارڈ نے اتوار کو پہلا اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد دنیا کو نئی مندی میں دھکیلنے کا خدشہ پیدا کرنے والے اس بحران پر قابو پانا ہے۔

وہ اگلے اجلاس کے لیے بدھ کو ملاقات کریں گے۔

یورپی حکومتی قرضے کے بحران کی شدت بڑھنے سے جاپان کی برآمدات پر منحصر معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

پناہ کے متلاشی سرمایہ کاروں نے حالیہ مہینوں میں محفوظ سمجھی جانے والے کرنسی ین کی قدر میں بےپناہ اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ین کی زیادہ قدر برآمدکنندگان کو ان کا مال مہنگا کر کے اور منافع کم کر کے سزا دیتی ہے۔

جاپان کی حکومت نے بار بار کرنسی کی قدر میں اضافے پر احتجاج کیا ہے اور اس میں کمی کے لیے منڈی میں مداخلت بھی کی ہے لیکن اس سے کوئی طویل المدتی فرق نہیں پڑا۔

جاپانی کرنسی پچھلے جمعے کو نیویارک کی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ 75.78 ین فی ڈالر تک پہنچ گئی۔

ازومی کی طرف سے دوہرائی جانے والی تنبیہ کہ کرنسی کی قدر میں اضافے کو لگام دینے کے لیے “فیصلہ کن اقدامات” اٹھائے جائیں گے،منگل کی صبح ین ڈالر کے مقابلے میں 76.15 کی قدر پر خریدوفروخت ہو رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.