ٹیپکو سیاحتی صنعت کو زرتلافی کی تجویز پر نظر ثانی کرے گا

ٹوکیو: ابتدائی منصوبے پر حکومت اور سیاحت و میزبانی کی صنعت سے وابستہ کاروباروں کی طرف سے تنقید کے بعد ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے جمعرات کو کہا کہ وہ سیاحتی صنعت کے لیے زرتلافی کے منصوبے کی شرائط پر نظرثانی کر رہا ہے۔

ٹیپکو کا منصوبہ اگست میں جاری کردہ حکومتی ہدایات کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا۔ رہنما اصولوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل، ریوکن، ریستوران اور ٹور آپریٹر جیسے کاروبار جن کو ریزرویشن کی منسوخی کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، زرتلافی کے لازماً اہل ہونگے۔ تاہم، ٹیپکو نے کہا کہ بحران سے سب سے زیادہ متاثر چار صوبوں فوکوشیما، ایباراکی، توچیگی اور گونما میں سیاحت سے متعلق کاروباروں کو آمدن میں کمی کی شرح 20 فیصد کمی کے ساتھ طے کرنی چاہیے، چونکہ آمدن میں کمی کی وجوہات ایٹمی بحران کے علاوہ بھی ہو سکتی ہیں۔

جی جی پریس کے مطابق ٹیپکو کی نئی تجویز زرتلافی کے لیے دو اختیارات دیتی ہے۔ ان میں سے ایک اگلے سال 31 اگست تک نقصان کی شرح کو 10 فیصد کم شمار کرنا، جبکہ دوسرا اگلے سال 31 مئی تک نقصان کی شرح کو 20 فیصد کم شمار کر کے اس کی مدت کم کرنا ہے۔

ٹیپکو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ درخواست جمع کرنے کی تاریخ 26 اکتوبر سے شروع ہوئی اور 210 درخواست گزروں نے پہلے ہی درخواست جمع کرا دی ہے۔ تمام ادائیگیوں کا حساب کتاب نظر ثانی شدہ نظام کے تحت ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.