ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو کہا کہ وہ اپنی معیشت کے فائدے کے لیے یورپ کو استحکام بخشنے کے لیے “ضروری اقدامات” اٹھانے کو تیار ہے۔
یورپی لیڈروں کی طرف سے قرضوں کے بحران کو ختم کرنے کے لیے یونان کو نئے فنڈز جاری کرنے کے منصوبے کی تشکیل کے فوراً بعد جاپانی وزیر خزانہ جون ازومی نے کہا کہ جاپان تیار ہے۔
“ایک مستحکم یورپ ہمارے ملک کے مفاد میں ہو گا۔ اس نقطہ نظر سے ہم بروقت تمام اقدامات اٹھائیں گے،” ڈاؤجون نیوز وائر کے مطابق، ازومی نے ایک پارلیمانی تقریر کے دوران کہا۔
ازومی کی یہ رائے یورپ کی طرف سے اپنے مالیاتی نظام کی درستگی کی کوششوں میں ممکنہ جاپانی تعاون کے سوال پر سامنے آئی۔
جاپان نے اب تک یورپی مالیاتی استحکام کی سہولت (ای ایف ایس ایف)، جو قرضہ زدہ یوروزون ممالک کے لیے امدادی فنڈ ہے، کے جاری قردہ قرضے کا پانچواں حصہ خریدا ہے، اور مزید خریدنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر نے مزید خریداروں کے لیے کوئی واضح وعدہ نہیں کیا اور کہا کہ جاپان یورپ میں صورت حال کا جائزہ لیتا رہے گا۔
ٹوکیو میں یورپی یونین کے اہلکاروں کے مطابق، ای ایف ایس ایف کے چیف ایگزیکٹو کلاؤس ریگلنگ اس ویک اینڈ پر جاپان کا دورہ کریں گے۔