ستمبر میں جاپان کی بےروزگاری کی شرح 4.1 فیصد تک گر گئی

ٹوکیو: حکومت نے مارچ کے زلزلے و سونامی سے متاثرہ شمال مشرقی علاقوں کو سروے میں شامل کرنے کے بعد جمعے کو کہا کہ جاپان کی بےروزگاری کی شرح ستمبر میں 4.1 فیصد رہی۔

یہ شرح اگست کی 4.3 فیصد سے کم ہے، اگرچہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ 11 مارچ کی آفات سے شدید متاثر ہونے والے تین صوبوں کو آفت کے بعد اس سروے میں شامل کیا گیا ہو۔

فروری میں قدتی آفات آنے سے قبل جاپان کی بےروزگاری کی شرح 4.6 فیصد تھی۔

حکومت نے نوٹ کیا کہ 20,000 لوگوں کو ہلاک یا لاپتہ کرنے والے سونامی کے ہاتھوں تاراج ہونے والے کچھ ساحلی علاقوں میں ابھی تک سروے بحال نہیں ہو سکا۔

مارکیٹ میں 4.4 فیصد شرح بےروزگاری کی توقع کی جا رہی تھی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ مردوں کے لیے ستمبر میں شرح بےروزگاری 4.4 فیصد جبکہ خواتین کے لیے 3.6 فیصد تھی۔

وزارت محنت کے ایک الگ سروے سے انکشاف ہوا کہ روزگار اور روزگار تلاش کرنے والوں کے مابین نسبت 0.67 پر آ گئی، جس کا مطلب ہے کہ ملازمت کے 67 مواقع کے مقابلے میں ملازمت تلاش کرنے والے 100 تھے۔

یہ عدد اگست کے 0.66 سے زیادہ تھا چونکہ آفت زدہ علاقوں میں تعمیر نو کی طلب کی وجہ سے ملازمت کے مواقع بڑھے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.