ممکنہ طور پر دوسری جنگ عظیم کی جاپانی آبدوز پاپوا نیو گنی کے قریب سے دریافت

کینبرا: جمعے کو ایک تاریخ دان نے بتایا کہ پاپوا نیو گنی کی ایک بندرگاہ میں زیر آب پایا جانے والا ڈھانچہ شاید دوسری جنگ عظیم کی بونی جاپانی آبدوز کا ہے۔

جمعرات کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے جنگی جہازوں نے علاقے جنگ عظیم دوم کے دھماکہ خیز مواد کو صاف کرتے ہوئے یہ ملا۔ سمپسن ہاربر راباؤل کے قصبے میں واقع ہے جو جنوبی بحر الکاہل کے جنوب مشرق میں اہم جاپانی فوجی اڈا تھا۔

نیوزی لینڈ کی بحریہ کے لیفٹینٹ کمانڈر میتھیو رے نے آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ریڈیو کو بتایا کہ ابتدائی طور پر اسے “20 میٹر (66 فٹ) لمبے ٹھوس، انسانی ہاتھ سے بنے جسم” کے طور پر شناخت کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ تفصیلی جانچ نے تصدیق کی کہ یہ ایک آبدوز تھی، لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ کس ملک کی تھی۔

راباؤل کے قریب جنگ میں ملوث آبدوزیں صرف امریکہ اور جاپان کی تھیں، اور دونوں اطراف نے علاقے میں موجود اپنی تمام نہیں تو بیشتر آبدوزوں کا حساب کتاب رکھا تھا، گرے اوکلے نے کہا جو ایک آسٹریلوی جنگی یادگار کے محافظ اور سابقہ آبدوز فوجی ہیں۔

چونکہ راباؤل قریباً پوری جنگ کے دوران جنوب مغربی بحر الکاہل میں اہم جاپانی فوجی اڈا تھا، اس لیے بندرگاہ میں پائی جانے والی آبدوز کو جاپانی ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ سے پہلے ملنے والے آبدوز کے ڈھانچے بھی جاپانی تھے۔

“میرا بہترین اندازہ یہ ہے کہ یہ ایک جاپانی بونی آبدوز ہے۔ یہ اتنی بڑی نہیں لگتی کہ سمندر میں جانے کے قابل ہو،” اوکلے آسٹریلوی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والے ڈھانچے کی کی تصاویر کا معائنہ کرنے کے بعد کہا۔

ایک یا دو آدمیوں کو لے جانی والی بونی آبدوزیں جہازوں یا بڑی آبدوزوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی جاتی تھیں، اور انہیں دشمن کے اہداف میں داخلے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جیسا کہ پرل ہاربر ہوائی اور سڈنی ہاربر میں۔

اوکلے نے کہا کہ ایسی کوئی آبدوز امریکی فضائی حملے یا بحری حملے میں تباہ ہو سکتی تھی یا پھر جاپانی بھی جنگ کے اختتام پر اسے تباہ کر سکتے تھے۔

رے نے کہا کہ  ڈھانچے کی شناخت کے لیے کیمرے سےریموٹ کنٹرول سے چلنے والی آبدوزوں کو استعمال کیا جائے گا۔

اوکلے نے کہا کہ یہ جنگ عظیم اول میں گم ہونے والے پہلی آسٹریلوی آبدوز بھی ہو سکتی ہے، اگرچہ اے ای ون نامی اس آبدوز کے بارے میں خیال ہے کہ وہ (20 کلومیٹر پرے) ایک اور بندرگاہ میں ڈوبی تھی۔

اے ای ون جنگ عظیم اول میں آسٹریلیا کا پہلا بحری مالی و جانی نقصان تھی جب وہ 15 ستمبر، 1914 کو ڈوبی اور اس میں 35 جانیں ضائع ہوئیں۔ راباؤل جرمن نیوگنی کالونی کا دارالحکومت تھا، جو جلد ہی برطانوی قبضے میں آ گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.