ٹوکیو: ہفتے کی رپورٹس کے مطابق، حکومت کی طرف سے مارچ کے سونامی و زلزلے کے بعد تعمیر نو کی کوششوں میں مالی مدد فراہم کرنے کی وجہ سے جاپان کا حکومتی قرضہ 1024 ٹریلین ین کی ریکارڈ مقدار تک پہنچنے کی توقع ہے۔
عرصہ دراز سے جاری معاشی زوال کو روکنے کےلیے حکومت کی طرف سے قرضہ لے کر معیشت چلانے کے اقدامات نے پہلے ہی جاپان کے قرضے کو صنعتی دنیا کا سب سے بڑا قرضہ بنا دیا ہے، جو اس کی جی ڈی پی کا قریباً دوگنا بنتا ہے۔
روزنامہ یموری نے وزارت خزانہ کے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومتی قرضہ اس مالی سال کے اختتام تک 99.75 ٹریلین ین کے اضافے کے ساتھ 1024 ٹریلین ین ہو جانے کی توقع ہے۔
یموری اور این ایچ کے کے، کے مطابق قومی قرضہ ٹوکیو کی طرف سے آفت زدہ شمال مشرقی علاقے میں تعمیر نو کی کوششوں کی مالی مدد کے لیے 11.55 ٹریلین ین کے بانڈز جاری کرنے کے فیصلے کی وجہ سے مزید بڑھے گا۔
حکومتی اخراجات بھی مالی سال کے آخر یعنی مارچ تک 106.40 ٹریلین ین کی ریکارڈ مقدار تک بڑھ جانے کی توقع ہے، چونکہ اضافی بجٹوں کے سلسلے کی وجہ سے پہلے ہی معیشت کی نازک حالت مزید خراب ہو جائے گی۔
1 comment for “جاپان کا حکومتی قرضہ 1024 ٹریلین ین کے ریکارڈ تک پہنچنے کے قریب”