توہوکو کا پراسرار سخی ٹاؤن ہال کے ٹوائلٹ میں 40 ملین ین چھوڑ گیا

اوموری: ہاچی نوہے، صوبہ اوموری کے اہلکاروں نے ہفتے کو بتایا کہ شہر کے ٹاؤن ہال کے بیت الخلا میں 40 ملین ین سے بھرا ایک شاپنگ بیگ ملا ہے۔

این ٹی وی کے مطابق، ایک جاروب کش کو جمعرات کو دوپہر سوا ایک بجے ایک عوامی بیت الخلا میں سیاہ رنگ کا شاپنگ بیگ ملا۔ بیگ میں شہر کے مئیر کے نام ایک خط اور بنڈل تھا جس میں 40 ملین ین کیش لپٹا ہوا تھا۔

این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ہاچی نوہے کے اہلکاروں نے کہا کہ خط میں لکھا تھا، “میں دس دس ملین ین اوموری، ایواتے، میاگی اور فوکوشیما کے صوبوں کے لوگوں کو دینا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ مددگار ہوں گے”۔ خط کے آخر میں “توہوکو جن” (توہوکو کا بندہ) کے نام سے دستخط موجود تھے۔

شہر کے اہلکار اس وقت متعلقہ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ ڈونر کی خواہش پوری کی جا سکے۔ ایک نے رپورٹروں کو بتایا، “کچھ بہت ہی اچھے لوگ موجود ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے واقعی مدد ملے گی۔”

1 comment for “توہوکو کا پراسرار سخی ٹاؤن ہال کے ٹوائلٹ میں 40 ملین ین چھوڑ گیا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.