نودا کی طرف سے غیرملکیوں سے فنڈ وصول کرنے پر معذرت

وزیراعظم یوشیکو نودا نے پیر کو غیر ملکیوں سے چندہ وصول کرنے پر معذرت کی، یہ بیان ایک سابقہ وزیر کے چندہ وصول کرنے کے اسکینڈل کے بعد سامنے آیا ہے۔

نودا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے “لاعلمی” میں غیرملکیوں سے 471,000 ین کا چندہ وصول کیا لیکن انہوں نے کہا کہ یہ چندہ پہلے ہی واپس کیا جا چکا ہے۔

“میں فکرمندی اور مسئلہ پیدا کرنے پر دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں،” نودا نے کہا۔ “میں اب سے پوری توجہ دوں گا تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔”

وزیراعظم کے مطابق نامعلوم غیرملکی چندہ دہندگان میں سے ایک نے انہیں 2006 تک سات سالوں میں 261,000 ین کا چندہ مہیا کیا، اور دوسرے غیرملکی نے 2003 تک تین سالوں میں 210,000 ین کا چندہ مہیا کیا۔

مارچ میں وزیر خارجہ شیجی مائیہارا نے جاپان کے غیرملکی رہائشیوں سے چندہ وصول کرنے، جو قانون کے خلاف ہے، پر اپوزیشن کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد استعفی دے دیا تھا۔

جاپان میں چندے کے قوانین سیاست دانوں کو غیر جاپانیوں سے چندہ لینے سے منع کرتے ہیں، اگرچہ وہ جاپان میں ہی پیدا کیوں نہ ہوئے ہوں لیکن جاپان سخت شہریتی قوانین کی وجہ سے جاپان کی شہریت نہ رکھتے ہوں۔

1 comment for “نودا کی طرف سے غیرملکیوں سے فنڈ وصول کرنے پر معذرت

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.