ٹوکیو: جاپان کے سونامی زدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے بدھ کو کہا کہ اسے خطرہ ہے کہ ایک ری ایکٹر میں عمل انشقاق پھر سے شروع ہو گیا ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے کہا کہ اس نے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر دو میں پانی اور بورک ایسڈ داخل کرنا شروع کر دیا تھا، جس 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کے بعد تابکاری کا اخراج شروع کر دیا تھا۔
“ہم چھوٹے سے عمل انشقاق کے امکان کو نظر انداز نہیں کر سکتے،” ٹیپکو کے ترجمان ہیروکی کاواماتا نے مزید اضافہ کیا کہ یہ دخول ایک احتیاطی اقدام تھا۔
انہوں نے کہا کہ پلانٹ پر کوئی نیا خطرہ نہیں، چونکہ ری ایکٹر کا درجہ حرارت اور پریشر، اور مانیٹرنگ پوسٹوں پر تابکاری کے درجے نے کوئی تبدیلی نہیں دکھائی۔
انشقاق ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے کوئی ایٹمی ری ایکٹر توانائی پیدا کرتا ہے۔
آفت آنے کے بعد ری ایکٹر خودبخود بند ہو گیا تھا لیکن ایٹمی ایندھن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ سونامی کی طرف سے پلانٹ کے کولنگ سسٹم کو تباہ کرنے کے بعد یہ کنٹینر میں سے پگھل کر بیرونی خول کے پیندے تک آ گیا تھا۔
ری ایکٹر میں دخول کا فیصلہ ری ایکٹر بلڈنگ سے حاصل کیے جانے والے گیس کے نمونوں کے ابتدائی تجزیے کے بعد کیا گیا، جس میں زی نون 133، اور 135 کے شواہد ملے تھے جو ایٹمی تعامل کی بائی پراڈکٹ ہوتی ہیں۔
ان دنوں مادوں کی نصف عمر خاصی مختصر ہے زینون 133 کی پانچ دن اور زینون 135 کی نو گھنٹے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ عمل انشقاق حال ہی کا واقعہ تھا۔
“زینون 133 اور 135 کی نصف عمروں کو مدنطر رکھتے ہوئے ہمارا خیال ہے کہ ایٹمی انشقاق ماضی قریب کا ہی واقعہ ہے،” جونیچی ماتسوموتو نے کہا جو ٹیپکو کے ایٹمی آپریشنز کے انچارج ہیں۔
ماتسوموتو نے کہا کہ ایسا امکان موجود ہے کہ ایک تشویشناک خودپرور ایٹمی زنجیری تعامل عارضی طور پر واقع ہوا، تاہم انہوں نے مزید کہا یہ اتنی دیر نہیں چلا ہو گا کہ خطرے کا باعث بن سکتا۔
ٹیپکو نے کہا کہ ری ایکٹر نمبر 2 کا درجہ حرارت 100 درجے سینٹی گریڈ سے نیچے لے آیا گیا تھا، جو نام نہاد کولڈ شٹ ڈاؤن کرنے کی شرائط میں سے ایک ہے۔
ماتسوموتو نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ممکنہ عمل انشقاق کا “ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنے کے عمل پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑا ہے”۔
ٹیکنیشن سونامی کے بعد سے ری ایکٹروں کو کولڈ شٹ ڈاؤن تک لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، جو ایسی قیام پذیر حالت ہے جس میں درجہ حرارت گر جاتا ہے اور کوئی ایٹمی تعامل وقوع پذیر نہیں ہوتا۔