کاواساکی: پویس نے جمعرات کو کہا کہ ایک شخص جو اپنا بجلی کا بل ادا نہیں کر سکا اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے ہاتھوں اپنی بجلی کٹوا بیٹھا تھا، کو کمپنی کے عملے پر ناراض ہونے اور انہیں حراساں کرنے پر زیرحراست لیا گیا ہے۔
این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، 41 سالہ ہیروشی کیزاکی سکنہ کاواساکی، کی بجلی جون اور جولائی کی ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے اس ماہ کاٹ دی گئی۔ اس نے مبینہ طور پر یوکوہاما کسٹمر کئیر سنٹر پر 14 اکتوبر کو شام آٹھ سے ساڑھے نو بجے کے درمیان تین بار کال اور اپنی بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ کیزاکی نے مبینہ طور پر ٹیلی فون آپریٹر سے کہا، “میری بجلی بحال کرو، چاہے ایک منٹ کے لیے ہی سہی، ورنہ میں تمہیں قتل کر دوں گا”۔
این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، کیزاکی نے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے بحران کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اس ساری تابکاری سے اس کا سر درد کرتا ہے۔