نودا کی طرف سے یوروزون بحران کے مزید پھیلاؤ کی تنبیہہ

کانز: وزیراعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو دنیا کے اہم ترین رہنماؤں کے سمٹ کے موقع پر خبردار کیا کہ یوروزون کا قرضوں کا بحران پوری دنیا میں زنجیری تعامل کا سبب بن کر مزید بتاہی پھیلا سکتا ہے۔

“یورپ میں ہمیں کچھ ممالک میں بجٹ کی مشکلات کی وجہ سے پیدا ہونے والے زنجیری تعامل کو روکنے کی ضرورت ہے،” نودا نے گروپ 20 کی بڑی معیشتوں کے رہنماؤں کے منعقدہ سمٹ کے افتتاحی اجلاس کے بعد ایک کاروباری گول میز کانفرنس کے موقعے پر کہا۔ “اس صورت حال کا یورپ اور یورپ سے باہر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی اصلی اقتصادیات پر بہت بڑا اثر ہے۔”

انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظام کو مزید گرنے سے روکنے کے لیے حکومتوں کو بینکوں اور دوسرے اداروں میں مزید فنڈز داخل کرنے کی ضرورت ہے۔

“آپ مالیاتی شعبے کو گرنے نہیں دے سکتے،” وزیر اعظم نے کہا۔ “آپ اصل معیشت کو حد سے زیادہ سزا جھیلنے نہیں دے سکتے۔”

نودا نے مزید تنبیہہ کی کہ بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والا فنڈز کا یکدم پھیلاؤ ابھرتی معیشتوں پر اثر ڈالے گا، جن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ عالمی نمو کی سپورٹ کرنے میں وقت کے ساتھ اہم سے اہم تر کردار ادا کر رہی ہیں۔

اگر “مالیاتی ادارے ابھرتی معیشتوں سے اپنے سارے فنڈز نکال لیتے ہیں تو ساری دنیا کی معیشت عذاب جھیلے گی،” انہوں نے زرمبادلہ کے مستحکم ریٹس کی اپیل کرتے ہوئے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.