ٹوکیو: ہٹاچی لمیٹڈ، سائبر ڈیفنس انسٹیٹیوٹ انکارپ اور میزوہو کارپوریٹ بینک کو ماؤئی آئی لینڈ ہوائی میں دنیا کے سب پہلے اسمارٹ گرڈ پراجیکٹ کے مظاہرے کے لیے ٹھیکدار چنا گیا ہے، جس کا ہراول دستہ نیو انرجی اور انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (نیڈو) ہوں گی، جبکہ اس منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ ہٹاچی اور دوسری کمپنیوں نے اس سال مئی سے ستمبر کے دوران تیار کی تھی۔
پراجیکٹ لیڈر کے طور پر کام کرتے ہوئے ہٹاچی پراجیکٹ کی سربراہ اور پورے پراجیکٹ کے انتظام و انصرام کی ذمہ دار ہو گی۔
یہ پراجیکٹ، جو امریکہ اور جاپان کا مشترکہ منصوبہ ہے، جاپان امریکہ کلین انرجی ٹیکنالوجیز ایکشن پلان پر مشتمل ہے، جس پر عملد درآمد نومبر 2009 میں ہونے والے جاپانی اور امریکی سربراہان کے سمٹ کے بعد طے پایا تھا۔ یہ ٹھیکدار کمپنیاں ہوائی اسٹیٹ، ہوئی الیکٹرک کمپنی انکارپ، جامعہ ہوائی اور امریکہ کی نیشنل لیبارٹریز کے ساتھ اس پراجیکٹ میں تعاون کریں گی۔ یہ پراجیکٹ مارچ 2014 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
اس کے مقاصد میں صاف توانائی کی شمولیت کے ایک نظام کے نمونے کا قیام اور ماؤئی، جہاں پہلے ہی قابل تجدید توانائی کا نظام کام کر رہا ہے، کے ایک اسمارٹ گرڈ سسٹم میں تازہ ترین ٹیکنالوجیز کی جانچ کرنا شامل ہے۔ جانچا جانے والا نظام گھٹی بڑھتی قابل تجدید توانائی میں تغیر کم کرتا ہے اور قابل تجدید توانائی کو مزید بہتر انداز میں استعمال کرتا ہے۔ پراجیکٹ کے دوسرے مقاصد میں دوسرے جزیروں اور پوری دنیا کے نیم استوائی علاقوں میں کم کاربن والے سماجی انفراسٹرکچر نظام کے قیام کے لیے معیار بندی میں تعاون کرنا شامل ہے۔