ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہا کہ سیندائی، صوبہ میاگی کے ایک مکان میں تین لوگوں کے ڈھانچوں کی باقیات ملی ہیں، جس کے بارے میں رپورٹس ہیں کہ اس پورے خاندان کی خودکشی پورا سال کسی کی نظروں میں نہ آ سکی۔
کیودو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ لاشیں ایک دو منزلہ گھر میں اس وقت دریافت ہوئیں جب عدالتی اہلکاروں نے کرائے داروں کے ساتھ مالک مکان کے جھگڑے کے سلسلے میں اس جگہ کا دورہ کیا۔
“تین ڈھانچہ بنی لاشیں” بدھ کو سیندائی میں دریافت کی گئیں، علاقے میں پولیس کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، اس نے مزید کہا کہ ابھی ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
کیودو کے مطابق اس مکان میں ایک 62 سالہ بوڑھا، اس کی 55 سالہ بیوی اور ان کی 19 سالہ بیٹی رہتے تھے۔
کیودو کے مطابق پولیس نے کہا کہ انہیں خاندان کی اجتماعی خودکشی کا شبہ ہے اور پوسٹ مارٹم سے پتا چلا ہے کہ تینوں 6 سے 12 ماہ کے دوران ہلاک ہوئے۔