کانز: جاپانی حکومت اگلے مارچ تک دائت میں ایک قانون پیش کرے گی جس کے ذریعے اگلے کچھ سالوں میں خرچ پر ٹیکس دوگنا کر کے 10 فیصد کر دیا جائے گا، جو کہ جی 20 میں جمعے کو پیش کیے گئے ایکشن پلان کے مطابق ہے۔
فرانس کے شہر کانز میں ہونے والی دو روزہ ملاقات کے بعد جمعے کو جی 20 کی بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے ترقی اور ملازمتوں کے کانز ایکشن پلان کو اپنایا ہے، جس میں ہر ملک کے چیلنجز اور وعدوں کا ذکر موجود ہے۔
جاپان کے لیے ایکشن پلان میں یہ بھی ہے کہ وزیراعظم یوشیکو نودا کی حکومت سونامی سے تاراج شدہ شمال مشرقی خطے توہوکو کی تعمیر نو کے لیے 19 ٹریلین ین خرچ کرے گی۔
خرچ پر ٹیکس بڑھانا نودا کی حکومت کے لیے ایک متنازع مسئلہ ہو گا جو پہلے ہی سوشل سیکیورٹی اور ٹیکس اصلاحات کے ساتھ ساتھ مہنگے ین کے ساتھ نبرد آزما ہے۔