نودا نے ٹی پی پی پر فیصلہ ایک دن کے لیے اور موخر کر دیا

ٹوکیو: چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو ٹرانس پیسفک آزاد تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں جاپان کی شمولیت کا فیصلہ ایک دن کے لیے مزید موخر کر دیا ہے۔

نودا ٹی پی پی کے مخالفین کی طرف سے شدید دباؤ کی زد میں ہیں کہ وہ اس ویک اینڈ پر اپیک کی ہوائی میں ہونے والی میٹنگ میں جاپان کو ٹی پی پی کے فریم ورک تلے نہ لے کر آئیں۔

ڈی پی جے کی ایک ٹاسک فورس نے بدھ کی پوری رات سے جمعرات کی صبح تک کام کیا تاکہ اس معاملے پر کوئی اتفاق رائے تلاش کیا جا سکے، لیکن وہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ فوجیمورا نے کہا کہ انہوں نے نودا کو مشورہ دیا کہ مزید محتاط طریقہ کار اختیار کریں۔

فوجیمورا نے کہا کہ تاخیر کا فیصلہ کرنے سے پہلے آج  سہ پہر نودا حکومت اور ڈی پی جے کے سینئیر اہلکاروں سے اپنے آفس میں ملے۔ انہوں نے کہا کہ سہ پہر کو اپنے فیصلے ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کرنے سے پہلے نودا اپنے وزرا سے دوبارہ جمعے کی صبح ملیں گے۔

نودا اور ان کی کابینہ نے کئی بار عندیہ دیا ہے کہ وہ جاپان کی ٹی پی پی میں شمولیت کے لیے مذاکرات میں شرکت کے حامی ہیں۔ وزیر اعظم کو زرعی شعبے نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس کی قیادت سابق وزیر زراعت ماساہیکو یامادا کر رہے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ وہ جاپان کو ٹی پی پی میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.