جاپان میں ویلفئیر کی رقوم وصول کرنے والوں کی ریکارڈ تعداد

ٹوکیو: حکومت نے بدھ کو بتایا کہ جولائی میں جاپان میں 2.05 ملین لوگ ویلفئیر سے حاصل کردہ فوائد پر رہ رہے تھے، جس نے 60 سال پہلے دوسری جنگ عظیم کے بعد ویلفئیر پر رہنے والوں کی تعداد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

وزارت صحت، محنت اور فلاحی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، اس مہینے کے دوران 2,050,495 لوگوں نے ویلفئیر سے فوائد وصول کیے، جس سے 1951  (جب جاپان نے یہ ریکارڈ کرنا شروع کیا) میں سب سے پہلی ریکارڈ کی گئی ماہانہ اوسط 2,046,64 افراد فی مہینہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ تازہ ترین اعدادوشمار سے جاپان کی معاشی ابتری اور تیزی سے بوڑھے ہوتے سماج کا اظہار ہوتا ہے۔

“مالی مشکلات کا شکار لوگ اور بوڑھے لوگ جن کے پاس ملازمت کے کم مواقع ہیں، کی تعداد بڑھ رہی ہے،” اہلکار نے کہا۔

وزارت کے مطابق جاپان میں ویلفئیر سے رقوم وصول کرنے والے لوگوں کی تعداد جنگ عظیم کے بعد کے سالوں میں معاشی نمو کی وجہ سے بتدریج کم ہوئی اور 1995 میں ریکارڈ کم ترین ماہانہ اوسط 882,229 تک آگئی۔

تاہم جاپان میں ویلفئیر کے فوائد کا تقاضا کرنے والے لوگوں کی تعداد 2008 کے مالی بحران کے بعد کے سالوں میں بڑھی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.