واشنگٹن: ایک نمایاں ڈیموکریٹ سینٹر نے صدر باراک اوباما پر زور دیا ہے کہ جاپان کی ٹرانس پیسفک آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں شمولیت کی اس وقت تک مخالفت کی جائے جب تک وہ اپنی مقامی کاروں کی مارکیٹ دوسروں کے لیے کھول نہیں دیتا۔
سین کارل لیون نے بدھ کو جاپان پر الزام لگایا کہ وہ یکطرفہ تجارتی پالیسی پر عمل کرتا ہے جس میں وہ کروڑوں کاریں سالانہ برآمد کرتا ہے لیکن نان ٹیرف بیرئیر کھڑے کرتا ہے تاکہ اپنے ملک میں غیرملکی مقابلے بازی سے بچا جا سکے۔
لیون مشی گن کی نمائندگی کرتا ہے جو امریکی کار ساز صنعت کا دل کہلاتا ہے۔
وزیر اعطم یوشیکو نودا اس ہفتے فیصلہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ، جو کہ چار چھوٹی معیشتوں چلی، نیوزی لینڈ، برونائی اور سنگاپور پر مشتمل ایک آزاد تجارتی بلاک ہے، میں شمولیت اختیار کی جائے یا نہیں۔
امریکہ، آسٹریلیا، ویتنام، ملائیشیا اور پیرو پہلے ہی شمولیت اختیار کرنے کے لیے مذاکرات کے مراحل میں ہیں۔