پولیس، فائر فائٹرز اور کوسٹ گارڈ فوکوشیما کے ساحل کے ساتھ نعشوں کی تلاش میں

ٹوکیو: حکام نے بدھ کو سونامی زدہ فوکوشیما کے ساحلی علاقے کے ایک حصے کے ساتھ ساتھ ایک وسیع سہ روزہ مشترکہ تلاش شروع کی جس کا مقصد 11 مارچ کی آفت میں لاپتہ ہونے والوں کی نعشیں تلاش کرنا ہے۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، قریباً 140 پولیس افسران، فائر فائٹرز اور کوسٹ گارڈ کے اراکین تومیوکا کے بندرگاہی قصبے کے نزدیک کی جانے والی اس تلاش میں حصہ لے رہے ہیں۔ قصبے کے چودہ ہزار مکینوں سے مہینوں پہلے گھر خالی کروا لیے گئے تھے۔

تلاش کنندگان نے حفاظتی سوٹ پہنے ہوئے تھے چونکہ یہ علاقہ تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے گرد واقع 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے میں آتا ہے۔

“این ایچ کے” کے مطابق، کیمروں سے لیس روبوٹس کو زیرآب تلاش کے لیے استعمال کی گیا۔ حکام نے کہا کہ کوئی نعش نہیں مل سکی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.