علی بابا ور سافٹ بینک یاہو کی بولی لگانے کے لیے مذاکرات میں: رپورٹ

نیویارک: بلومزبرگ فائنانشل نیوز ایجنسی کے مطابق چین کا علی بابا گروپ اور جاپان کا سافٹ بینک نجی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ یاہو کو خریدنے کے لیے بےطلب بولی لگانے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

بلومزبرگ نے اس معاملے سے باخبر لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ اس بولی میں سنی ویلی، کیلیفورنیا میں واقع یاہو کے تمام اثاثے شامل ہوں گے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق، یاہو، جس کے بارے میں افواہ ہے کہ وہ ستمبر میں اپنی چیف ایگزیکٹو کیرول بارٹز کو برخواست کرنے کے بعد بکنے کے لیے تیار ہے، پوری کمپنی کی بجائے ایک حصہ بیچنے کو ترجیح دے گا۔

بلومبرگ نے کہا کہ ایک ممکنہ صورت یہ ہو سکتی ہے کہ سافٹ بینک اور علی بابا اپنے اندر یاہو کے حصے کو خرید لیں، اور بقیہ سرمایہ نجی سرمایہ کار کمپنی مہیا کرے تاکہ سارا یاہو خریدا جا سکے۔

حالیہ ہفتوں میں کئی پریس رپورٹس نے ٹیکساس پیسفک گروپ، پروویڈنس ایکویٹی پارٹنرز، سیلور لیک پارٹنرز، کے کے آر، بین کیپٹل اور بلاک اسٹون کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وہ یاہو کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یاہو علی بابا کے 40 فیصد حصے کا مالک ہے جبکہ یاہو جاپان کی ملکیت میں سافٹ بینک کا سانجھی ہے۔ یاہو، یاہو جاپان کے 35 فیصد حصے کا مالک ہے۔

علی بابا کے چئیر مین جیک ما، جن کے بارٹز کے ساتھ کھنچے کھنچے تعلقات تھے، نے کئی مواقع پر یاہو کو مکمل یا اس کا کچھ حصہ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بینک آف امریکہ مریل لنچ کے تجزیہ نگار جسٹن پوسٹ نے بدھ کو کہا کہ علی بابا اور سافٹ بینک اور نجی سرمایہ کار کمپنی یا شراکت دار بینک “یاہو کے انتہائی مناسب خریدار” ہوں گے۔

“یاہو کو خریدنے والا کوئی تیسرا بندہ علی بابا گروپ کی 40 فیصد ملکیت کو بھی خریدے گا اور علی بابا گروپ معاہدے کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسے کسی بھی خریدار کے لیے سنجیدہ مسائل پیدا کر سکتا ہے،” پوسٹ نے مزید کہا۔

یاہو اور علی بابا گروپ میں تعلقات اس سال کے آغاز میں علی بابا کے آنلائن پیمنٹ پلیٹ فارم “علی پے” کی وجہ سے خراب ہوئے۔

یاہو کبھی انٹرنیٹ کی بڑی مچھلی تھا، لیکن حالیہ سالوں میں اپنے وسیع ویب قارئین کے باوجود منافع بخش کاروبار قائم کرنے میں مشکلات کا شکار رہا ہے۔

مائیکروسافٹ نے فروری 2008 میں کمپنی کو 44.6 بلین ڈالر کے عوض خریدنے کی کوشش کی تھی، جو 31 ڈالر فی شئیر کے حساب سے رقم بنتی ہے، لیکن یاہو نے کہا کہ اس بولی نے اس کی کمپنی کی کم قدری کی، اور اطلاعات کے مطابق اس نے 32 سے 33 ڈالر فی شئیر کی دوبارہ کی گئی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.