200 مقامی حکومتوں کے زیر استعمال فیوجستو کے سسٹم پر سائبر حملے

ٹوکیو: فیوجستو نے جمعرات کو بتایا کہ قریباً 200 جاپانی مقامی حکومت کے ہاں چلائے جانے والے اس کے ایک کمپیوٹر سسٹم پر کئی ایک سائبر حملے ہوئے ہیں اور وہ خطرے کی زد میں ہے۔

فیوجستو کے ترجمان نے کہا کہ یہ آنلائن سسٹم، جسے مقامی رہائشیوں کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ آفیشل اسناد و دستاویزات کے حصول کی درخواست انٹرنیٹ کے ذریعے کر سکیں، بدھ کی سہ پہر دو بار مفلوج ہوگیا۔

فیوجستو کے ترجمان تاکاشی کوتو نے کہا کہ کمپنی نے نقص کی وجہ کی تفتیش کی اور پتا لگایا کہ سسٹم اغواہ شدہ آئی پی ایڈریسوں سے کی جانے والے حد سے زیادہ رسائی کی درخواستوں کی وجہ سے مغلوب ہو گیا تھا۔

کوتو نے کہا کہ تاہم، جمعرات کی صبح سسٹم کو دوبارہ بحال کرنے کے بعد، یہ پھر سے دو بار مختلف اغوا شدہ آئی پی پتوں سے ہونے والے حملوں کی وجہ سے جام ہوا۔

“یہ ڈی او ایس (ڈینائل آف سروس) حملے تھے،” کوتو نے کہا۔ “ہم نے پہچان لیے جانے والے آئی پی پتوں سے آنے والی درخواستوں کو بند کر دیا، لیکن دوسرے پتوں سے مزید سائبر حملوں کا امکان ہو سکتا ہے”۔

ترجمان نے کہا کہ یہ سسٹم 10 صوبوں بشمول جنوب مغربی صوبے فوکوکا کے زیر استعمال ہے۔

صوبوں، شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی قریباً 200 مقامی حکومتیں اس سسٹم سے منسلک ہیں تاکہ عوام کو آنلائن خدمات مہیا کی جاسکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.