ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعے کو کہا کہ اولمپس کے گرد بننے والے اسکینڈل کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہیے تاکہ جاپان مالیاتی منڈیوں کا اعتماد دوبارہ سے حاصل کر سکے۔
“یہ بہت افسوسناک ہے کہ اولمپس نے اپنے مالیاتی کھاتوں کے ساتھ گڑبڑ کی،” نودا نے نے رپورٹروں کو بتایا اور اولمپس کے منگل کو اعتراف جرم کا حوالہ بھی دیا جس میں اس نے 1990 کے عشرے میں سرمایہ کاری میں ہونے والے نقصانات چھپانے کا اعتراف کیا تھا۔
“جب بھی ایسا کوئی معاملہ سامنے آئے تو ہمیں اس کے ساتھ سختی سے پیش آنا ہو گا۔ اس طرح کر کے میں مالیاتی منڈی کا جاپان پر اعتماد دوبارہ بحال کرنا چاہوں گا۔”
نودا کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جمعے کو جاپان نے مالیاتی قوانین توڑے جانے کی صورت میں اولمپس کے خلاف “سخت تفتیش” کا وعدہ کیا تھا۔
ایک اکلوتی کمپنی پر کیا جانے والا یہ تبصرہ اس اسکینڈل کے ہاتھوں ایک کارپوریٹ جاپان پر پڑنے والے برے اثرات کے بارے میں ٹوکیو کی بڑھتی فکرمندی کا غماز ہے۔
ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے اسے ڈی لسٹنگ کے لیے جمعرات کو زیر نگرانی رکھے جانے، اور پولیس و دوسرے حکام کی طرف سے فرم کے خلاف تفتیش کیے جانے کی خبروں کی وجہ سے جاپان کے کیمرہ اور دوسرے نفیس طبی آلات ساز ادارے پر دباؤ بڑھا ہے۔
مالیاتی خدمات کے وزیر شوزابورو جیمی نے کہا کہ مالیاتی خدمات کی ایجنسی، جو جاپان کا مالیاتی نگران ادارہ ہے، ہر اس جگہ جہاں مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے خدشات ہوں وہاں “ناگزیر اقدامات اٹھائے گی جس میں سخت تفتیش” (بھی شامل ہے)۔