ٹوکیو: بڑی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ساداکازو تانیگاکی نے پیر کو وزیر اعطم یوشیکو نودا کو ٹرانس پیسفک آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں غیرموزوں اور خراب معلومات کو چھپانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ دائت میں تحریک مذمت جمع کرانے پر غور کریں گے۔
“معلومات میں کچھ کمی ہے۔ عوامی خدشات کم کرنے کے لیے کوئی بحث و مباحثہ نہیں کیا گیا۔ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ (اعلان کو) قبل از وقت قرار دوں اور اس کی مخالفت کروں،” تانیگاکی نے کہا۔