ویانا: اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی نے منگل کو جاپان کی فوکوشیما ایٹمی بحران کے آٹھ مہینوں بعد تابکاری سے صفائی کی کوششوں کی تعریف کی لیکن اس نے کہا کہ اب بھی بہتری کی گنجائش ہے۔
“جاپان میں ماحولیاتی بحالی کے سلسلے میں تمام درجوں پر بہت سارا اچھا کام ہو رہا ہے،” عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے جاپانی حکام کو اپنی حتمی رپورٹ مہیا کرتے ہوئے کہا۔
ایجنسی نے جاپان کی حوصلہ افزائی کی کہ صفائی کی کوششوں کو جاری رکھے، اور علاقے میں اسپین کی ایٹمی نگران ایجنسی کے سربراہ جوآن کالوس کی سربراہی میں آنے والے آئی اے ای اے کے حالیہ حقائق جاننے کے مشن کے مشورے کو مدنظر رکھے۔
“فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے حادثے کے ابتدائی مراحل میں، خارج ہونے والے ناکارہ مادوں سے نمٹنے کے لیے جاپانی حکومت کی طرف سے انتہائی محتاط طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ ایسا کرنا ٹھیک سمجھا گیا ہے،” لین تیجو نے کہا۔
“تاہم، اس وقت ہم دیکھتے ہیں کہ مزید متوازن طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے، جس کے مطابق اصل ترجیح والے علاقوں پر توجہ دی جائے، ناکارہ تابکار مادوں کی درجہ بندی کی جائے اور ہر مخصوص صورت حال جانچ پڑتال کر کے نتائج کے مطابق اس سے نمٹنے کے لیے صفائی کے اقدامات اختیار کیے جائیں،” انہوں نے کہا۔
مکمل رپورٹ اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے: http://www.iaea.org/newscenter/focus/fukushima/final_report151111.pdf