فرم نے پریشان جاپانیوں کے لیے آئی فون گائیکر کاؤنٹر بنا ڈالا

ٹوکیو: منگل کو ایک جاپانی فرم نے آئی فون کے لیے ایک سستے گائیکر کاؤنٹر (تابکاری ماپنے کا آله) کی نقاب کشائی کی جو فوکوشیما کے ایٹمی بحران سے خوفزدہ لوگوں کو اپنے ماحول میں تابکاری کی جانچ کی سہولت دے گا۔

یہ سراغ گر جو 14 سینٹی میٹر لمبا اور پانچ سینٹی میٹر چوڑا ہے، آئی فون کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے اور اسکرین پر گائیکر بوٹ نامی ایک خصوصی ایپ کے ذریعے تابکاری کے درجے دکھاتا ہے۔

یہ آلہ ایک نوجوان محقق کے ابتدائی کام سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے جو چرنوبل کے بعد پیدا ہونے والے دنیا کے بدترین ایٹمی بحران کے بعد استعمال میں آسان گائیکر کی دستیابی چاہتا تھا۔

“11 مارچ کے زلزلے و سونامی سے شمال مشرقی جاپانی جزائر میں پیدا ہونے والی مصیبت کے فوراً بعد سستا ترین گائیکر بھی ساٹھ ہزار ین کا تھا اور اسے بھی ڈھونڈنا انتہائی مشکل تھا،” تاکوما مورینے سانوا نے کارپ کی طرف سے آلے کے افتتاح کے موقعے پر کہا۔

آئی فون کے ابتدائی ماڈل اگلے چند دنوں میں فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے جن کی قیمت 9800 ین رکھی گئی ہے۔

تباہ کن سونامی کے ہاتھوں فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر تاراج ہونے کے بعد سے جاپان تابکاری کے معاملے میں ہنگامی حالت کا شکار ہے۔

اس کا کولنگ سسٹم بند ہو گیا تھا اور ری ایکٹر پگھلنے لگے تھے، جس کی وجہ سے ہوا، سمندر اور غذائی زنجیر میں تابکاری خارج ہوئی۔

زیادہ تابکاری والی جگہیں مختلف علاقوں میں پائی گئی ہیں، جن کا بظاہر ایٹمی بحران سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.