ٹی پی پی پر مبہم بیانات دینے پر نودا سے دائت میں سوال

ٹوکیو: وزیر اعظیم یوشیکو نودا سے منگل کو اپوزیشن کے قانون سازوں نے ساتھی ممالک کے ساتھ مل کر ٹرانس پیسفک ٹریڈ فریم ورک ( ٹی پی پی) پر بات چیت میں شرکت کے جاپانی فیصلے پر ان کے بیان کی وضاحت طلب کی۔

ایوان بالا کی بجٹ کمیٹی کی ایک میٹنگ میں نودا نے کہا کہ حکومت جاپان کے قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ فوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ اگر یہ اس کے مفاد میں نہ ہو تو جاپان کے پاس ٹی پی پی کے مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اختیار موجود ہے۔

نودا کی طرف سے جمعے کو جاپان کے امریکہ کے حمایت یافتہ ٹرانس پیسفک آزاد تجارتی معاہدے میں شمولیت کے لیے مذاکرات میں شرکت کرنے کے اعلان کے بعد انہیں اپنے مبہم بیانات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس فیصلے کی کسانوں نے شدت سے مخالفت کی ہے جن کے مطابق یہ اقدام انہیں برباد کر دے گا۔

نودا نے کہا کہ ٹی پی پی مذاکرات میں شمولیت جاپان کے لیے خطے کی متحرک ترقی کے دروازے کھول دے گی۔

لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے بیان کے الفاظ ٹی پی پی میں شمولیت کے متنازع معاملے کے سلسلے میں ان کی سوچ کا واضح اظہار کرنے سے ذرا سا پرے ہٹ گئے۔ “میں مکمل طور پر آگاہ ہوں کہ ٹی پی پی بڑے فوائد مہیا کر سکتا ہے لیکن یہ بڑے پیمانے پر خدشات کو بھی جنم دے رہا ہے،” انہوں نے کہا۔ “ہم ہر اس چیز کا دفاع کریں گے جس کی حفاظت کی جانی چاہیے، اور ہم جہاں سے ممکن ہو سکا فائدہ حاصل کر نے کی کوشش کریں گے۔”

فُوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اپوزیشن قانون ساز نے جب پوچھا کہ کیا جاپان آزاد کی جانے والی اشیا میں سے چاول کو نکالنے کا کہے گا، تو نودا نے جواب دیا کہ اس مرحلے پر اپنے داؤ پیچ ظاہر کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چاول ایک حساس معاملہ ہے اور کہا کہ حکومت اس معاملے پر بات چیت کے لیے ذوق سلیم استعمال کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.